مصائب کی بڑی وجہ سودی نظام ہے

255

پاکستان کی معیشت سود پر قائم ہے اور سود اللہ اور رسولؐ سے جنگ کے مترادف ہے۔ اسی لیے ہمارے رزق سے برکت اُٹھ گئی ہے، ملک قرضوں کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے۔ مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے، لوگ بھوک اور افلاس کا شکار ہیں، بے سکونی اور بے چینی ہے، بدامنی ہے، غرض ان تمام مشکلوں اور مصائب کی ایک بڑی وجہ سودی نظام ہے۔ اس لیے میری ارباب اقتدار و اختیار سے گزارش ہے کہ وہ سودی نظام کے بجائے اسلامی معیشت کو بروئے کار لائیں۔ ان شاء اللہ وطن عزیز پاکستان اللہ کی رحمت کے سائے میں آجائے گا اور مسائل کسی حد تک حل ہوجائیں گے۔
اسماء رئیس، شمیم اپارٹمنٹ، فیڈرل بی ایریا، کراچی

مہنگائی پر قابو پایا جائے

بڑھتی ہوئی مہنگائی کو فوراً روکا جائے۔ غریب کے لیے پیٹ پالنا بہت مشکل ہوگیا ہے۔ ہر چیز اس کی پہنچ سے دور ہوگئی ہے۔ دو وقت کی روٹی بہت بھاری ہوگئی ہے، بچوں کی پرورش بہت مشکل ہوگئی ہے، کھانے پینے کی اشیاء سستی کی جائیں تا کہ غریب عوام کو تھوڑا سکون ملے، پیٹ بھر کر کھانا کھاسکیں۔
اُمِ حبیبہ