اسلام آباد، پنجاب، پختونخوا اور آزاد کشمیر میں سی این جی اسٹیشن مکمل بند کرنیکا فیصلہ

257

اسلام آباد(آن لائن)سی این جی اسٹیشنز سے متعلق وزارت پیٹرولیم کا جنوری کے لیے لوڈمینجمنٹ پلان جاری کردیا گیا۔وزارت پیٹرولیم نے جنوری میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں سی این جی اسٹیشنز مکمل بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ سندھ اور بلوچستان میں سی این جی اسٹیشنز ہفتے میں 5روز بند کیے جائیں گے۔وزارت پیٹرولیم کے دستاویزات کے مطابق ایکسپورٹ انڈسٹری کو ہفتے میں ایک روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ دستاویزات کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کو روانہ 2 سو 24 ملین مکعب فٹ (ایم ایم ایف) سی ایس ڈی گیس کی کمی کا سامنا ہے۔وزارت پیٹرولیم کے دستاویزات کے مطابق ایس ایس جی سی ایل کو روزانہ 2 سو 62 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی کا سامنا ہے۔ کابینہ نے گزشتہ ہفتے گیس پلان کی منظوری دی تھی۔