امن کی ناقص صورتحال‘ پشین میں ضمنی انتخاب ملتوی کرنیکی تجویز

582

کوئٹہ (صباح نیوز) محکمہ داخلہ بلوچستان نے شدید سردی اور امن و امان کی ناقص صورتحال کے باعث پشین میں صوبائی اسمبلی کی نشست پر ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ سرد موسم اور امن وامان کی صورتحال ضمنی انتخاب کے لیے موزوں نہیں‘ جنوری اور فروری میں سرد موسم کے باعث انتخابی امور کی انجامدہی مشکل ہے لہٰذا الیکشن کمیشن صوبے میں انتخابی شیڈول کو ملتوی کرکے نئی تاریخ کا اعلان کرے۔