لاہور (آن لائن) ملکی حالات اجتماعی کاوشوں کا تقاضا کررہے ہیں،حکومت ہویا اپوزیشن سب کو مل کر عوامی مسائل کے حل کے لیے کردار اداکرنا ہوگا، پاکستان مسلم لیگ کے وزرا اپنے محکموں میں بہترین کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے صوبائی وزیر معدنیات حافظ عماریاسر سے ان کی وزارت سے متعلق کارکردگی رپورٹ وصول کرتے ہوئے کیا۔ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ مسلم لیگ اتحادی جماعت کی حیثیتسے عوام کے ریلیف کے لیے بھرپور کام کررہی ہے۔۔ صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر نے اپنی کارکردگی سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ معدنیات کی جانب سے 16 کمپنیوں کو سیمنٹ لائسنس جاری کردیے، سیمنٹ لائسنس کے اجرا سے پنجاب میں 560 ارب کی سرمایہ کاری متوقع ہے ۔محکمہ معدنیات نے 10 سال کے بعد کوئلے کے لائسنس پر عاید پابند ی ختم کی ہے ، لیز تجدید اورلائسنس کے اجرا کے عمل کو کمپیوٹرائز سسٹم شروع کیا۔