این آر او لینے کیلیے شہباز شریف کو گرفتار کیاگیا‘مریم اورنگزیب

194

لاہور(صباح نیوز) ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے پی ڈی ایم سے این آر او لینے کے لیے شہباز شریف اور خواجہ آصفکو گرفتار کیا ہے ،مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو جیل میں100دن مکمل ہوگئے مگر100 پیسے کی بھی کرپشن ثابت نہ ہوکرسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ صدر ن لیگ اور قائد حزب ختلاف شہباز شریف کو جیل میں قید ہوئے 100 دن ہو گئے لیکن 100 پیسے کی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے شہباز شریف کو صرف اِس لیے گرفتار کیا ہے کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ شہباز شریف کی ملک چلانے اور عوام کو ریلیف دینے کی پوری تیاری ہے۔