نوشہرہ کینٹ(آن لائن) وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہا کہ پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکل چکی ،اپوزیشن جلد از جلد اسمبلیوں سے استعفے تاکہ ضمنی انتخابات میںبھرپور اکثریت حاصل کرکے آئین میں ضروری ترمیم کریں ،وزیر اعظم عمران خان استعفا دیں گے اور نہ ہی حکومت کہیں جائے گی ،پی ڈی ایم میں اتنی طاقت نہیں کہ وہ حکومت گرا سکیںپا کستان ڈیموکرٹیک مومنٹ میں شامل پارٹیاں چوں چوں کا مربہ ہے یہ حکومت کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتی ۔اگر اپوزیشن الیکشن کمیشن اور معیشت کی بہتری سمیت کسی چیز میں اصلاحات پر بات کرنا چاہتی ہے تو حکومت تیار ہے ، ہم پاکستان کی خوشحالی اور بقا کی خاطر ان سے بات کرنے کو تیار ہیں، یہ بات انہوں نے مانکی شریف میں جلسے جبکہ باربانڈہ انڈسٹریل اسٹیٹ میں ریسکیو 1122 اسٹیشن نوشہرہ سٹی گریڈ میں بارہ بانڈہ انڈسٹریل اسٹیٹ کیلیے نئے فیڈر کی افتتاحی تقریب اور پیر پیائی میں استقبالیہ جلسے اور میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ ہماری اولین ترجیحی ہے ریسکو 1122کو جدید مشینری فراہم کی تاکہ صنعتی بستیوں کے مزدور وں اور علاقے کے عوام کو تحفظ فراہم کیا جاسکیں بعد ازاں انہوں نے نوشہرہ سٹی گریڈمیں انڈسٹریل اسٹیٹ کے لیے قائم فیڈر کا افتتاح بھی کیا ۔