کوئٹہ: فائرنگ سے 11 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

480

مچھ میں کوئلہ فیلڈ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 11 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں.

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ مچھ کےعلاقے گشتری میں پیش آیا، کوئلہ فیلڈ میں مسلح افراد نے کان کنوں کو قریبی پہاڑیوں میں لے جا کر ان پر فائرنگ کی جس سے موقع پر ہی 11 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں اور انہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے.

دوسری جانب پولیس نے بھی واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں میں کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں مچھ اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جبکہ فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس، ایف سی اور انتظامیہ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کا سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے.