پشاور: یکہ توت میں سلنڈر دھماکہ، 6 افراد زخمی

346

پشاور: خیبر پختوانخوا کے دارالحکومت پشاور میں یکہ توت کے علاقے میں زور دار سلنڈر دھماکے میں 2 خواتین اور بچے سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق یکہ توت کے علاقے میں واقع گھر کے اندر سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے باعث آگ بھڑکنے سے 2 خواتین اور ایک بچے سمیت 4 افراد بری طرح جھلس گئے۔

ریسکیو 1122 پر اطلاع ملنے پر 2 فائر وہیکلز اور 4 ایمبولینسز نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں جبکہ ریسکیو 1122 اہلکاروں نے زخمیوں کو ایمبولینس میں اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

ریسکیو ٹیم کے مطابق فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پالیا ہے جبکہ  گیس کا رساو کے باعث دھماکا ہوا ہوگا ایسا کہا جارہا ہے۔

واضح رہے علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ کئی ماہ سے گیس نہیں آ رہی اور اسی وجہ سے ہر گھر میں گیس سلنڈر موجود ہے جبکہ غیر معیاری گیس سلنڈر اور گیس کا رساو دھماکوں کا سبب بنتا ہے جو بہت خطرناک ہے۔