دادو (نمائندہ جسارت) سابق وزیر اعلیٰ سندھ اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما لیاقت علی جتوئی کا نئے سال پر جوہی کا دورہ، بیٹو جتوئی سے واہی باندہی تک شاندار ریلی، پی پی سے وابستہ رودنانی برادری کے سیکڑوں افراد نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی۔ سابق وزیر اعلیٰ سندھ اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما لیاقت علی خان جتوئی نے نئے سال کے پہلے دن جوہی تحصیل کا طوفانی دورہ کیا جبکہ بیٹو جتوئی سے کاچہو کے شہر واہی باندھی تک نکالی گئی ریلی کا جگہ جگہ استقبال کیا گیا جبکہ جوہی شہر میں استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت علی جتوئی نے کہا کہ پی ڈی ایم کرپشن کو بچانے کے ساتھ پپائوں کو بچانے کے لیے بنائی گئی تھی اور اب وہ تین حصوں میں تقسیم ہوگئی ہے۔ زرداری لیگ سندھ کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے جس کی وجہ سے 13 برسوں گزر جانے کے باوجود سندھ کی تقدیر نہ بدل سکی، کیونکہ کرپشن زرداری اور ن لیگ کا منشور ہے۔