مولانا فضل الرحمن کے ساتھ ہاتھ ہوگیا ‘حافظ حسین احمد

282

اسلام آباد(آن لائن )جے یو آئی سے نکالے گئے سینئر سیاستدان حافظ حسین احمد نے پی ڈی ایم کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جے یو آئی فضل الرحمن جے یو آئی (فوائد) ہے، نواز شریف سے فوائد حاصل کرنے کے لیے جے یو آئی (ف)کو جے یو آئی (فوائد)میں بدلا گیا۔حافظ حسین احمد نے کہا مولانا فضل الرحمن نے نوازشریف کو خوش کرنے کے لیے ہمیں پارٹی سے نکالا۔ آصف علی زرداری اور بلاول زرداری نے پی ڈی ایم کے فیصلوں کو ویٹو کردیا۔ لانگ مارچ ضمنی انتخابات سینیٹ الیکشن اور استعفوں پر پیپلز پارٹی جیت گئی۔ حافظ حسین احمد کا کہناتھاکہ دن کو اسٹیبلشمنٹ کو گالیاں دینے والے رات کو اسٹیبلشمنٹ کے نمائندے محمد علی درانی سے کیوں ملتے ہیں۔ نوازشریف نے جنرل ضیا الحق کی برسی سے بے نظیر بھٹو کی برسی تک اپنی سیاست ڈبو دی۔ مولانا فضل الرحمن کے ساتھ ہاتھ ہوگیا آئندہ بھی ہوتا رہے گا۔