چاغی، پاک ایران گیٹ کی بندش کیخلاف آر سی ڈی شاہراہ پر احتجاج

245

چاغی (آن لائن )پاک ایران سرحدی دوستانہ گیٹ زیرو پوائنٹ کی طویل بندش کے خلاف بابائے چاغی پینل اور اہل تفتان کی جانب سے پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ پر ٹائر جلا کر بند کردیا گیا‘ جس سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق پاک ایران دوستانہ گیٹ زیرو پوائنٹ گزشتہ چھ مہینے سے بند پڑا ہے جس کی سبب تفتان کے مقامی لوگوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے احتجاجی مظاہرین میں جے یو آئی کے ضلعی امیر مولانا نجیب اللہ بابائے چاغی پینل اور ممتاز قبائلی رہنما حاجی قادر بخش نوتیزئی،حاجی عیسی خان شیرزئی،مولوی محمد یعقوب،ماسٹر شریف مینگل ودیگر نے میڈیا کو بتایا تفتان تحصیل کے تمام لوگوں کا ذریعہ معاش زیروپوائنٹ سے منسلک ہیں مگر گزشتہ چھ ماہ سے ایرانی دوستانہ گیٹ بند ہونے کی سبب لوگ فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔