وزیراعظم کو ایوان کا اعتماد حاصل ہے‘ اداروں پر دباؤ سے کچھ نہیں ہوگا‘ شاہ محمود

162

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ٹی ایم)پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ درحقیقت پی ڈی ایم کا بیانیہ عوام کی دلچسپی کھوچکا ہے، وزیراعظم عمران خان کو ایوان کا اعتماد حاصل ہے وہ ان کے کہنے پر کیوں مستعفی ہوں گے۔ایک بیان میں وزیرخارجہ نے پی ڈی ایم کی گزشتہ روز کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم31جنوری کا انتظار کیوں کر رہی ہے، ہم ان کے کہنے پر یا ان کے دبائو پر مستعفی نہیں ہونگے کیونکہ ہمارے پاس عوام کا مینڈیٹ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ درحقیقت پی ڈی ایم کا بیانیہ عوام کی دلچسپی کھوچکا ہے، وزیراعظم عمران خان کو ایوان کا اعتماد حاصل ہے وہ ان کے کہنے پر کیوں مستعفی ہوں گے۔ لاہور میں ساڑھے 5 گھنٹے تک ہونے والی پی ڈی ایم رہنمائوں کی طویل نشست بے نتیجہ رہی۔