بَن بنانے والی کمپنی پر شہری نے عجیب مقدمہ دائر کردیا

764

امریکہ کی کنگز کمپنی خوبصورت سمندری ساحل اور پر کشش مناظر کی حامل امریکی ریاست ہوائی کے نام سے منسوب ‘ہوائین رولز’ بَن تیار کرتی ہے۔

امریکی شہر نیو یارک کے ایک شہری نے دائر درخواست میں کمپی پر الزام لگایا ہے کہ کپمنی کے ہوائین رولز ہوائی کے ہیں ہی نہیں۔ یہ تو کہیں اور تیار ہوتے ہیں۔

الزام میں کہا گیا کہ کمپنی کے پیکٹ پر درج نام تو ہوائی ہے جبکہ پیکٹ کے پیچھے لکھا ہے کہ اسے کیلیفورنا میں بنایا گیا ہے اور شہری ہوائی کا نام دیکھ ہی غلط فہمی کا شکار ہوا اور اُس نے یہ بَن خرید لیے۔

اپیل میں عدالت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ کمپنی کیخلاف ہوائی نام استعمال کرنے پر قانونی کارروائی کی جائے تاہم دوسری جانب کنگز کمپنی نے اس کیس پر ابھی تک کوئی موقف نہیں دیا ہے۔