لاڑکانہ پولیس کی کارروائی،3ملزمان منشیات و اسلحہ سمیت گرفتار

150

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرکے منشیات، موٹرسائیکلیں، چنگ چی رکشا سمیت سامان برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کنگا پولیس نے ڈکیتی کے مقدمے میں روپوش ملزم شاہنواز عرف شانو کلہوڑو کو، علی گوہرآباد پولیس نے منشیات فروش وحید شیخ کو، رتوڈیرو پولیس نے مطلوب ملزم گلاب بروہی کو، نوڈیرو پولیس نے چوری شدہ تین موٹرسائیکلیں اور دیگر سامان برآمد کرکے اصل مالکان بچل، کاشف، وجاہت، سرتاج اور سمیع اللہ کے حوالے کردیا۔ پولیس نے شہری منیر سومرو کا چوری شدہ چنگ چی اور رتودیرو پولیس نے شہری گلبہار کی چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کردی۔ دوسری جانب لاڑکانہ شہر کے لْہر کالونی کا رہائشی عابد کھوڑو چنگ چی پر لوہے کا سامان لے کر باقرانی جا رہا تھا کہ اوٹھا چوک روڈ اچانک چنگ چی کی چین میں اچانک سردی سے بچنے کے لیے گلے میں پہننا ہوا کپڑا چنگ چی چین میں آنے کے باعث وہ شدید زخمی ہوئے جسے آس پاس کے لوگوں نے زخمی حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔ ڈاکٹرز کے مطابق زخمی ڈرائیور کی حالت خطرے سے باہر ہے جسے طبی امداد دی گئی ہے۔دوسری جانب آخری اطلاع موصول ہونے تک نوجوان کا علاج جاری تھا۔