دوہزار اکیس ووٹ چور حکومت سے نجات کا سال ہے ، مریم اورنگزیب

181

لاہور (نمائند ہ جسارت) پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سال 2021ء کو ’’ووٹ چور حکومت سے نجات کا سال‘‘ قرار دے دیا ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا معیشت، روزگار اور کاروبار کی بحالی، قوم کی خوشیوں کی واپسی کا برس ہے۔ انہوں نے کہاکہ یقین ہے کہ پہلی سہ ماہی کے بعد نہ کورونا رہے گا نہ ووٹ آٹا چینی چور رہیں گے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 2018 میں ’’تباہی کا سونامی‘‘ لایاگیا، 2021 اس کی ’’تباہی‘‘ کا سال ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 2020 کا سال عوام کا آٹا چینی ، بجلی ، گیس دوائی چوری کا سال تھا ۔ مران خان کا عوام کو نوکریاں اور ریلیف دینے کا وعدہ بھی جھوٹ نکلا ۔ انہوں نے کہا عمران خان کا تبدیلی کا سال بدترین تباہی ، بربادی، مہنگائی ، بدامنی، بدخبری اور بدحالی کا سال ثابت ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ 2020 عمران صاحب کے لیے نفع مند نکلا، غیرقانونی گھر ریگولرائز، زمان پارک کا گھر دوبارہ تعمیر کرالیا ۔ انہوں نے کہا 2020 میں عوام کا آٹا، چینی، بجلی، گیس، دوائی، ایل این جی سب لوٹ لیاگیا۔ انہوں نے کہا 2020 عمران صاحب کے اے ٹی ایمز کے لئے خوب کمائی کا سال تھا ۔