کو ئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان کے ضلع خضدار میں فورسزنے کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں دھماکا خیزمواد اور دیگرسامان برآمد کرلیا۔ کارروائی کے دوران 2 ملزمان کو بھی گرفتارکیا گیا۔ڈپٹی کمشنر خضدار ولی محمد بڑیچ نے اسسٹنٹ کمشنر خضدار عبدالمجید سرپرہ اور لیویز فورس اہلکاروں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ خضدار کے علاقے زاوہ چیک پوسٹ پر تلاشی کے دوران ایک گاڑی سے 88 کلو گرام دھماکا خیزمواد اور دیگرسامان برآمد کرلیا۔ کارروائی کے دوران گاڑی کے ڈرائیورسمیت 2ملزمان کو گرفتاربھی کیاہے جن سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ ڈی سی خضدار کا کہنا تھا کہ ملزمان بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد لے جارہے تھے تاہم فورسز نے بروقت کارروائی کرکے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔