پاکستان میں خاندانوں کا نہیں، عدل وانصاف کا راج ہوگا، سراج الحق

257

امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان میں افراد یا خاندانوں کا نہیں،عدل وانصاف کا راج ہوگا.

امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پارٹی میں جمہوریت کا دعویٰ کیا جاتا ہے لیکن چھوٹا ورکر بڑا عہدہ نہیں لے سکتا، حکومتی دعوے تھے درآمدات میں کمی اور برآمدات بڑھائیں گے جبکہ وزیراعظم کہتے تھے قرض لینے سے بہتر ہے خودکشی کرلو.

انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران حکومت تعلیمی اداروں میں ایک ماسک بھی نہ فراہم کرسکی، کورونا میں ساری دنیا میں تعلیمی ادارے کھلے اورمارکیٹیں بند ہیں اور یہاں الٹا چل رہا ہے.

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ سڑکیں اور پل تعمیر کرنا آسان لیکن قوم تیار کرنا مشکل ہے، پاکستان میں افراد یا خاندانوں کا نہیں،عدل وانصاف کا راج ہوگا جبکہ تعلیم یافتہ فرد نسل در نسل غلامی پرخوش ہوتا ہے جوافسوسناک ہے.

سینیٹرسراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ کتاب کی تعلیم دینا، اخلاقی معاملات اور عقیدہ کی اصلاح کرنا انبیا کا کام ہے اور ہماری منزل حکومت کاحصول نہیں بلکہ ہماری منزل ایک آزاد معاشرے کا قیام عمل میں لانا ہے.