نوابشاہ، عزیز اللہ ابڑو کے انتقال پر جماعت اسلامی و دیگر کی تعزیت

336

نوابشاہ (سٹی رپورٹر) جماعت اسلامی کے ضلعی امیر سرور احمد قریشی، رہنمائوں کنور راشد مکرم، سردار احمد آرائیں، فیصل ہمایوں، پروفیسر اعجاز عالم، ظفر اقبال، الخدمت کے صدر عبدالوہاب خان، تاجر رہنما حاجی محمد اسلم شیخ، تنظیم اساتذہ کے صدر عبدالرحیم، اسلامی جمعیت طلبہ سندھ کے سیکرٹری فیضان بھٹی اور فراز مختار نے نوابشاہ کے ممتا عالم دین مفتی انیس کے جواں سالے بیٹے کے انتقال اور سینئر صحافی عزیز اللہ ابڑو کے انتقال پر ان کے بیٹوں، بھائیوں و دیگر لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی۔ رہنمائوں نے مرحوم کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نہ صرف نوابشاہ کے مسائل کو اجاگر کیا بلکہ صحافت میں نئے آنے والوں کی بھی رہنمائی کی۔ انہوں نے مختلف صحافی تنظیموں میں شامل ہو کر ان کے لیے آواز اٹھائی، اللہ پاک انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔