سٹی یونیورسٹی پشاور نے نمائشی کرکٹ میچ جیت لیا

409

پشاور(نمائندہ خصوصی)سٹی یونی ورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پشاور نے نمائنشی کرکٹ میچ میں اپنی ہی ایلومینائی کرکٹ ٹیم کو شکست دے دی۔اس موقع پر یونی ورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشرف الرحمان اور ایشین اسپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل امجد عزیز ملک مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔کراچی سے تعلق رکھنے والے سینئر ا سپورٹس جرنلسٹ اور اے آئی پی ایس کے ممبر سید وزیر علی قادری بھی اس موقع پر موجود تھے۔ایلومینائی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ اوورز میں 110 رنز بنائے۔عثمان یوسف نے شاندار 40 رنز ا سکور کئے سٹی یونی ورسٹی کی جانب سے مامون نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں سٹی یونی ورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پشاور کے بلے بازوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مطولبہ ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔توحید نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 60 رنز اسکور کئے۔ساجد اقبال نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔یونی ورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشرف الرحمان اور ایشین اسپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل امجد عزیز ملک نے انعامات تقسیم کئے۔وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ کھیلوں کی افادیت سے انکار ممکن نہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان کی یونی ورسٹی کھیلوں کی ترقی و فروغ میں اپنا حصہ ڈال رہی ہے اور طلباء کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔