ٹیسٹ کرکٹ میں ٹم ساوتھی کے وکٹوں کی ٹرپل سنچری

312

ٹم ساوتھی ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی وکٹوں کی ٹرپل سنچری مکمل کرنے میں کامیاب ہوگئے ۔ انہوں نے پاکستان کے خلاف مائونٹ مونگانوئی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کی دوسری اننگز میں حارث سہیل کو مچل سنیٹر کے ہاتھوں کیچ کرکے یہ اعزاز حاصل کیا۔
ٹیسٹ کرکٹ میں300 سے زیادہ کھلاڑیوں کو آئوٹ کرنے والے ٹم سائوتھی نیوزی لینڈ کے تیسرے اور کل ملاکر34 ویں بولر ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف نیپئر میں22 مارچ2008 اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے اس تیز بولر نے300وکٹ مکمل کرنے میں 12 سال اور283 دن کا وقت لیا۔ اس ٹیسٹ کے اختتام تک انہوں نے جو 76 ٹیسٹ کھیلے ہیں انکی142 اننگز میں17129 گیندوں پر8564 رنز دیکر28.54 کی اوسط اور57.09 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 300کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر متھیہ مرلی دھرن ہیں سری لنکا کے اس آف اسپنر نے 1992 اور2010 کے درمیان جو133 ٹیسٹ کھیلے انکی230 اننگز میں44039 گیندوں پر18180 رنز دیکر22.72 کی اوسط اور55.04 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 800کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ انہوں نے67 مرتبہ ایک اننگ میں 5یا اس سے زیادہ اور 22 مرتبہ ایک میچ میں 10 یا اس سے زیادہ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔
جس تیز بولر کو ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہے وہ انگلینڈ کے جیمس اینڈرسن ہیں ۔ انہوں نے 2003 سے اب تک جو156 ٹیسٹ کھیلے انکی291 اننگزمیں33745 گیندوں پر16078 رنز دیکر26.79 کی اوسط اور56.24 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 600کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ انہوں نے29 مرتبہ ایک اننگ میں 5 یا اس سے زیادہ اور 3 مرتبہ ایک میچ میں 10 یا اس سے زیادہ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ہے۔
رچرڈ ہیڈلی نیوزی لینڈ کے لئے سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے والے بولر ہیں۔ ان کے پاس کبھی ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل تھا مگر اس و قت وہ 11ویںسب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے والے بولر ہیں۔ انہوں نے 1973 اور1990 کے درمیان جو86 ٹیسٹ کھیلے انکی150 اننگزمیں21918 گیندوں پر9611 رنز دیکر22.29 کی اوسط اور50.85 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ431کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ انہوں نے36 مرتبہ ایک اننگ میں5یا اس سے زیادہ اور9 مرتبہ ایک میچ میں10 یا اس سے زیادہ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
ڈینیل ویٹوری نے 1997 اور2014 کے درمیان جو113 ٹیسٹ کھیلے انکی187 اننگز میں28814 گیندوں پر12441 رنز دیکر34.36کی اوسط اور79.59 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ362کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ انہوں نے20 مرتبہ ایک اننگ میں 5یا اس سے زیادہ اور 3 مرتبہ ایک میچ میں 10یا اس سے زیادہ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ہے۔ وہ نیوزی لینڈ کے لئے دوسرے سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے والے بولر ہیں۔