اے آر ایل کلب نے نصیر بندہ میموریل ہاکی ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا

192

راولپنڈی (جسارت نیوز)اے آر ایل کلب نے نصیر بندہ میموریل ہاکی ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا، فاتح ٹیم نے فیصلہ کن معرکہ شادمان کلب کو 3-0 سے ہرایا، اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)انوار الحق نے فاتح ٹیم کو ٹرافی دی، ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے قومی کھیل کی ترویج کیلئے منعقد ہونے والے اولپمیئن نصیر بندہ میموریل ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل شہناز شیخ ہاکی سٹیڈیم، راولپنڈی میں کھیلا گیا جس میں اے آر ایل نے شادمان کلب کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 3-0سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا، فاتح ٹیم کی طرف سے امجد خان، عمر رشید اور علی زمان نے گول کیے، اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) انوار الحق تھے جنہوں نے فاتح ٹیم کو وننگ ٹرافی دی اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے، اس موقع پر ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر شمس توحید عباسی، کانگرس ممبر پی ایچ ایف و ریپ پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن محمد یاسین اور سیکرٹری ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن شیخ علی عابد بھی موجود تھے۔