تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران نے یوکرائن طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کے لیے فی کس 1 لاکھ 50 ہزار ڈالر مختص کردیے۔ واضح رہے کہ ایران نے مبینہ طور پر یوکرائن کا مسافر طیارہ مار گرایا تھا جس میں سوار تمام 176 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق ایرانی پارلیمان نے یوکرائن طیارہ حادثے میں ہلاک افراد کے لواحقین کے لیے معاوضہ مختص کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ یوکرائن کا طیارہ 8 جنوری کو امام خمینی انٹرنیشنل ائرپورٹ سے اڑان بھرنے کے فوری بعد گر کرتباہ ہوگیا تھا۔ واضح رہے کہ ایران نے حادثے کے ایک ہفتے بعد تسلیم کرلیا تھا کہ طیارہ انسانی غلطی کے سبب میزائل لگنے سے گر کر تباہ ہوا۔