لاڑکانہ ،گیس کمپنی کی گاڑی الٹنے سے عملہ زخمی

308

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) لاڑکانہ شہر کے اوٹھا چوک روڈ پر سامنے آنے والی گاڑی کو بچاتے ہوئے سوئی سدرن گیس کمپنی کی گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار اسسٹنٹ منیجر شوکت جتوئی، ڈرائیور شاہد حسین اور ہیلپر سہیل کھچی شدید زخمی ہوئے جسے آس پاس کے لوگوں نے زخمی حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔اس موقع پر زخمیوں کا کہنا تھا کہ وہ ریکوری کے سلسلے میں لاڑکانہ ریجنل آفس سے ڈوکری آفس جارہے تھے کہ اوٹھا چوک روڈ پر حادثہ پیش آیا۔