لاڑکانہ ،بے امنی تھم نہ سکی، شہریوں کو لوٹنے کی وارداتوں میں اضافہ

205

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) لاڑکانہ شہر کے تھانہ دڑی کی حدود مراد واہن محلہ میں نامعلوم مسلح افراد نے میڈیکل اسٹور سے 30 ہزار روپے نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ اطلاع پر حد تھانہ کی پولیس نے پہنچ کر تفصیلات معلومات کی۔اس موقع پر میڈیکل اسٹور مالک سندیپ کمار کا کہنا تھا کہ رات کے وقت مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر یرغمال بناکر 30 ہزار روپے نقدی، موبائل فون، پرس و دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر تفصیلات معلوم کی تاہم ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوئی بھی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ لوٹی ہوئی رقم، موبائل فون و دیگر سامان واپس کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔دوسری جانب موٹر وے پولیس نے وگن کے قریب انڈس ہائی وے سم شاخ پر دوران پیٹرولنگ قنبر کے گاؤں میانی کے رہائشی غلام صدیق بلوچ کو بیچ روڈ پر بے ہوشی کی حالت میں دیکھ پر اسے رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔اس حوالے سے موٹروے پولیس کے اہلکاروں خلیل احمد سومرو اور ثاقب وگن نے بتایا کہ بیچ روڈ پر شخص کو بے ہوشی کی حالت میں دیکھ کر اسے رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کرکے اہل خانہ کو اطلاع دی گئی جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔دوسری جانب ڈی ایس پی موٹروے پولیس اسد اللہ ابڑو، ایڈمن افسر سجاد پیرزادو، آپریشنل افسر راشد سوڈھر و دیگر نے اہلکاروں کی تعریف کرتے ہوئے انہیں شاباشی دی۔ لاڑکانہ شہر کے لاہوری محلہ میں شادی شدہ دو بچوں کی والدہ سہیل چھجڑو نے گھریلو تنازع پر زہریلی دواکھاکر خودکشی کی کوشش کی جسے اہل خانہ نے بے ہوشی کی حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔اس موقع پر خودکشی کی کوشش کرنے والے نوجوان کے اہل خانہ نے بتایا کہ نوجوان سہیل نے اپنی بیوی اور ساس سے ناراض ہوکر گھر کے اندر زہریلی دوا کھاکر خودکشی کی کوشش کی جسے اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ دوسری جانب آخری اطلاع موصول ہونے تک نوجوان کا علاج جاری تھا۔لاڑکانہ شہر کے لْہر بائی پاس روڈ پر تیز رفتار مزدا اور موٹرسائیکل میں ٹکر کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار شہر کے یار محمد کالونی کے رہائشی نوجوان اظہر اور اس کا چھوٹا بھائی مظہر چاچڑ شدید زخمی ہوئے جنہیں آس پاس کے لوگوں نے زخمی حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔اس موقع پر زخمیوں نے بتایا کہ وہ موٹرسائیکل پر مکھن فروخت کرنے کے لیے ماہوٹا جارہے تھے کہ راستے میں تیز رفتار مزدا اور موٹرسائیکل میں ٹکر کے نتیجے میں وہ زخمی ہوئے ہیں۔