نواز شریف اور مولانا فضل الرحمن میں ٹیلی فونک رابطہ

242

اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے درمیان ایک بار پھر ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور پی ڈی ایم کی آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ذرائع نے بتایا کہ دونوں رہنمائوں کے درمیان سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے اور لانگ مارچ سے متعلق بھی بات چیت ہوئی اوراس حواسے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا جبکہ آصف زرداری کے حالیہ بیان پر بھی گفتگو کی گئی ۔گفتگو کے دوران یکم جنوری کو لاہور میں ہونے والے پی ڈی ایم سربراہی اجلاس سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنمائوں نے اہم فیصلوں کے لیے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم کو ہی مؤثر بنانے پر اتفاق کیا ہے ،ذرائع کے مطابق نواز شریف نے اپنی بیٹی مریم نواز سے بھی رابطہ کیا اور سیاسی صورتحال پر بات چیت کی اور مریم نواز کو بعض اہم ہدایات بھی دیں۔