دینِ اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی اداکارہ زینب جمیل نے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے ماڈلنگ کی تصاویر ہٹادیں۔
رواں ماہ دسمبر کے آغاز میں زینت جمیل نے اعلان کیا تھا کہ “میں یہ بتاتے ہوئے فخر محسوس کر رہی ہوں کہ اب اداکاری اور ماڈلنگ نہیں کروں گی کیوں کہ اللہ نے مجھے منتخب کیا ہے تاکہ میں دین اسلام کو مزید جان سکوں اور قرآن و احادیث پڑھ اور سیکھ سکوں”۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے اپنے اس اعلان پر عمل کیا اور انسٹاگرام کے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ماضی کی ماڈلنگ کی تمام تصاویر ہٹا دیں۔ اب اُن کے اکاؤنٹ پر صرف مذہب سے متعلق پوسٹ اور بچی کی شیئر کردہ تصاویر نظر آرہی ہیں۔
واضح رہے کہ زینب جمیل نے شوبز سے کنارہ کشی کے دوران یہ بھی کہا تھا کہ شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ مجھے بہت پہلے کرلینا چاہیے تھا تاہم شاید میں اس کے لیے تیار نہیں تھی تاہم میں اب اس مقام پر ہوں جہاں یہ فیصلہ کرچکی ہوں۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال معروف پینٹر رابی پیر زادہ نے بھی شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا تھا۔