کورونا: جائزہ لینے کےلئے پارلیمنٹ اجلاس طلب کرے ، فافن

410

اسلام آباد:فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے منتخب نمائندوں پر زور دیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کی دوسری لہر سے پیدہ ہونیوالی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس طلب کریں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فافن نے کرونا وائرس پر دوسری رسپانس مانیٹرنگ رپورٹ میں تجویز پیش کی کہ  سیاسی شراکت داروں کے درمیان افہام و تفہیم ناگزیر ہے جس سےایک مربوط آگاہی مہم کے ذریعے حکومت کی وبا کی روک تھام کے لیے جاری کاوشوں میں مدد مل سکتی ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک طرف این سی سی اور این سی او سی جیسے سرکاری اداروں نے وبا کی سنگینی کے بارے انتباہ جاری کیا تو دوسری طرف حزب اختلاف کا خیال ہے کہ حکومت وبا کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کر رہی ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ذرا سی غفلت بھی ملک میں صحت کی سہولیات کا سنگین بحران پیدا کر سکتی ہے، ضلعی اسپتالوں میں وبا سے متاثرہ افراد کے علاج کی سہولیات ابھی تک ایک سنگین مسئلہ ہیں جو کلیدی شراکت داروں کی آرا سے واضح ہے۔