نارووال (آن لائن ) مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے الزام عاید کیا ہے کہ عالمی قوتوں نے فنڈنگ سے عمران خان کو ملک پر مسلط کیا۔ انہیں معیشت کی تباہی اور سی پیک بند کرنے کا ٹاسک دیا گیا، وزیراعظم نے دونوں کام کر دیے۔ نارووال میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکمران اناڑی ہی نہیں نالائق بھی ہیں۔ اب
آج عمران خان خود چیخ اٹھے ہیں کہ مجھے نہیں پتا حکومت کیسے چلاتے ہیں۔ لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ووٹ پر ڈاکا ڈالا گیا۔ عمران خان اس ملک کی بربادی کی علامت بن چکا ہے۔ ان کے وسیم اکرم پلس نے پنجاب برباد کر دیا۔ پاکستان کو بچانا ہے تو اس کرپٹ حکومت کو گھر بھیجنا ہوگا۔