کراچی(نمائندہ جسارت) سینئر آڈیٹر عرفان شیخ کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا معاملہ ، عدالت عظمیٰ نے سینئر آڈیٹر عرفان شیخ کی درخواست مسترد کردی۔ سروس ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف عدالت عظمیٰ کراچی رجسٹری میں اپیل پر سماعت ہوئی، درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ میرے موکل عرفان شیخ کی سروس باقی ہے جھوٹا الزام لگا کے ریٹائر کیا گیا ہے، عدالت
کا کہنا تھا کہ ہمیں کیا پتا پیسے کہاں گئے، گورنمنٹ کیا کر رہی ہے، یہ تو 7 کروڑ کی بات ہے 70 ارب بھی چلے جاتے ہیں پتا نہیں ہوتا۔ عدالت عظمیٰ نے سینئر آڈیٹر عرفان شیخ کی درخواست مسترد کردی،عرفان شیخ پر الزم ہے کہ 7 کڑور روپے جعلی آئی ڈی سے منتقل کیے،عرفان پر جھوٹا الزم لگایا گیا ہے وہ رقم بھی واپس ہوچکی ہے،درخواست میں رقم کی واپسی متعلق دستاویزات شامل ہے، سروس ٹربیونل سے عرفان شیخ کی درخواست مسترد ہوچکی ہے۔