سکھر (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر سداللہ بھٹو نے سکھر میں الخدمت فاؤنڈیشن کے نو تعمیر پروجیکٹ کا دورہ کیا۔ انہوں نے اس موقع پر الخدمت مرکز کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ الخدمت سکھر کے ضلعی صدر مامون الرشید باجوہ نے انہیں تعمیراتی کام اور الخدمت کے پروجیکٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اسد اللہ بھٹو نے اطمینان کااظہارِ کرتے ہوئے الخدمت کے ذمے داران و رضاکاروں کی تعریف کی اور کہا کہ الخدمت مرکز مزید مؤثر عوامی خدمات کی انجام ہی کا زریعہ بنے گا۔ جماعت اسلامی کے صوبائی رہنما مولاناحزب اللہ جکھرو، عامر حفیظ اورندیم بھی اس موقع پر موجود تھے۔