عدالت عالیہ نے فردوس شمیم کیخلاف ہونے والی تحقیقاتی رپورٹ طلب کرلی

73

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی کی درخواست ضمانت کی سماعت، سندھ ہائیکورٹ نے 10 فروری تک فردوس شمیم نقوی کے خلاف ہونے والی تحقیقاتی رپورٹ طلب کرلی۔ نیب پراسیکیوٹر نے اپنے دلائل میں کہا کہ
نیب سول اور ایوی ایشن اور حبیب میٹرو کمپنیز کے خلاف تحقیقات کررہا ہے، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پیپرا رولز کے خلاف کارساز پر حبیب میٹرو کو پلاٹ الاٹ کیا، ملزمان کے خلاف تحقیقات جاری ہے جواب جمع کرانے کی مہلت دی جائے،عدالت نے 10 فروری تک فردوس شمیم نقوی کے خلاف ہونے والی تحقیقاتی رپورٹ طلب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کی عبوری ضمانت میں بھی توسیع کردی۔