بدوملہی (آن لائن)ن لیگ کے سیکرٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس اناڑی نے وہاں کھڑا کر دیا ہے کہ ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہم گندم چاول اور چینی باہر سے درآمد کر رہے ہیں، آنے والے دنوں میں مہنگائی کی وہ لہر آئے گی
کہ لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہوں گے، پی ڈی ایم کی قیادت نے فیصلہ کن جنگ کا فیصلہ کیا ہے کہ ہم اپنے استعفے اپنی جماعت قیادت کو جمع کروا دیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر حلقہ پی پی 49رکن پنجاب اسمبلی چودھری بلال اکبر خاں نے پنجاب سمبلی کی رکنیت سے اپنا استعفیٰ پیش کیا ۔ اپنے خطاب میں احسن اقبال نے کہا عوام کے ووٹ کی طاقت سے ہم پہلے رکن قومی یا صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے،اب پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے فیصلہ ہوا کہ ملک کے وسیع ترمفاد اور سلیکٹڈ وزیر اعظم سے ملک کو تباہی سے بچانے کے لیے استعفے دیے جائیں۔