لاہور(صباح نیوز) وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بلاول نے گڑھی خدا بخش میں بھٹو کے ساتھ ان کا نظریہ بھی دفن کر دیا ، ایک دوسرے کو سڑکوں پر گھسیٹنے والے آج ایک دوسرے کو گود میں اٹھائے پھر رہے ہیں۔ بیگم صفدر اعوان کو یاد ہو گا کہ ان کے والد بینظیر بھٹو کو سیکورٹی رسک قرار دیتے رہے۔ شفاف ترین انتخابات کو دھاندلی کا نام دینا عوامی مینڈیٹ اور رائے کی توہین ہے، لگتا ہے لیگی ڈکشنری میں انتخابات میں ہار جانے کا
نام دھاندلی ہے۔ اصول کی سیاست ہوتی تو ساری پی ڈی ایم اب تک مستعفی ہو چکی ہوتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن استعفے، دھرنے اور لانگ مارچ کے ذریعے صرف اپنی کرپشن پر این آر او مانگ رہی ہے۔