سکھر( نمائندہ جسارت)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کی دعوت قبول کرتے ہوئے محترمہ بے نظیربھٹوکی برسی میں شرکت کریں گی۔سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ(ن) سندھ خواجہ طارق نذیرکے مطابق مریم نواز بلاول زرداری کی دعوت پربینظیربھٹو کی برسی کی تقریبات میں شرکت کریں گی۔مسلم لیگ(ن)سندھ نے مریم نواز کے دورہ سندھ کو حتمی شکل دے دی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ مریم نواز 26دسمبر کو سکھر پہنچیں گی جہاں وہ ن لیگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گی۔27دسمبر کو نائب صدر مسلم لیگ(ن)مریم نواز لاڑکانہ جائیں گی جہاں وہ بلاول زرداری کی دعوت پربینظیربھٹو کی برسی کی تقریبات میں شرکت کریں گی۔