سکھر (نمائندہ جسارت) ثانوی و اعلیٰ تعلیمی بورڈ سکھر کی جانب سے گیارہویں کے انرولمنٹ کی تاریخ میں مزید توسیع کا اعلان۔ ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سکھر کے ڈپٹی سیکرٹری رفیق احمد پلھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سکھرتعلیمی بورڈ سے منسلک تمام نجی شعبوں کے اسکولوں کے ذریعے تعلیمی سیشن 2020-21ء کے امتحان میں حصہ لینے کے لیے انرولمنٹ فارم اور رجسٹریشن فارم وصول کرنے کی تاریخ میں 31 دسمبر 2020ء تک توسیع کی گئی ہے۔ سرکاری اداروں کے امیدواروں کے لیے صرف فارم فیس 100 روپے ہوگی۔ اعلامیے کے مطابق نجی شعبوں کے اسکولوں کے تمام گروپوں کے ریگیولر امیدواروں کے فارم کی فیس 100 روپے، انرولمنٹ فیس 600 روپے اور پرائیویٹ امیدواروں کی رجسٹریشن فیس 1200 روپے مقرر کی گئی ہے۔