ریاض(سید مسرت خلیل) چیئرمین سعودی عربین کرکٹ فیڈریشن (ایس ایسی ایف) پرنس سعود بن مشعال آل سعود نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں کرکٹ کا کھیل تیزی اوربھر پور انداز سے فروغ پا رہا ہے۔ وہ گزشتہ روز ریاض کرکٹ لیگ (آر سی ایل) کی جانب سے منعقدہ کردہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کی تقریب تقسیمِ انعامات میں بطور مہمانِ خصوصی کھلاڑیوں سے خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے کھلاڑیوں کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ بعد میں انھوں نے فائنل جیتے والی ٹیموںاورکان اسپورٹس، شاہین پیسرز، فالکن پاک کشمیر، برادرزسیسی کو ٹرافیاں دیں اور نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرنیوالے کھلاڑیوںکوبھی انعامات سے نوازا۔ انھوں نے آرسی ایل کی انتظامیہ کے اراکین کوبھی کامیاب ٹورنامنٹ پرمبارکباددی۔اس موقع پر فیڈریشن کے وائس چیئرمین انجینئر ابراہیم الخورایف، جنرل منیجرندیم ندوی، ممبربورڈ آف ڈائریکٹرز محمد العیسیٰ، مسز دلال المطلق، عبدالعزیز المناجم، سی ای او آر سی ایل سلمان جواد الخلیفہ، آر سی ایل کے صدرحنیف بابر، ای پی سی اے کے صدر فرحت محمود، فیڈریشن کے دیگر اعلیٰ عہدادار اور شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ یاد رہے ٹورنامنٹ میں 64 ٹیموں نے حصہ لیاتھا جن کو 4 مساوی گروپ میں تقسیم کیا گیا تھا۔ آخری روز 4 فائنلز کھیلے گئے تھے۔