حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) شیخ بھرکیو کے رہائشی تھیہم برادری کے افراد نے بااثر لغاری برادری کی جانب سے ظلم و زیادتی کیخلاف حیدر آباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔ اس موقع پر عامر لطیف زرداری، علی احمد جروار، محمد صدیق تھیہم، اقبال تھیہم و دیگر نے کہا کہ تھیہم برادری کے پانچ گھروں کو مسمار کرکے زمین پر مسلح افراد نے قبضہ کرلیا۔ ٹنڈو محمد خان پولیس ملزمان کیخلاف ملی ہوئی ہے، زمین ہماری ہے جبکہ لغاری برادری کے افراد نے جعلی کاغذات بنا کر ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان سے ملی بھگت کرکے قبضہ کرلیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر قبضہ ختم کرایا جائے۔