لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ شہر کے رائس کینال چانڈکا پل روڈ کی رہائشی دو طالبات مومل اور اقصیٰ بھٹو کو بلیک میل کرکے ان کی فحش تصاویر اور ویڈیو بنا کر مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے دو الگ مقدمات میں گرفتار تین ملزمان حمیر شیخ، بابر میرانی اور اسلم میرانی کو رحمت پور پولیس نے ریمانڈ مکمل ہونے پر دوبارہ فورتھ سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا، جہاں عدالت نے تینوں ملزمان کو 7 روز کے لیے جیل حکام کے حوالے کردیا۔ واضح رہے کہ اسی مقدمے میں پولیس اے ایس آئی سمیت 5 ملزمان کو تاحال پولیس گرفتار نہ کرسکی جبکہ متاثرہ لڑکی مومل بھٹو کے ورثاء کی جانب سے صلح کے لیے حامی بھرنے کے بعد یہ باتیں گردش کررہی ہیں ہے کہ جیل بھیجنے کے بعد ملزمان کی جانب سے جلد عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔