شاداب خان کی قیادت میں پاکستان کی پہلی کامیابی

186

نیوزی لینڈ کے خلاف نیپئر میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹوئنٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ میں پاکستان نے 2گیندیںقبل4 وکٹ سے کامیابی حاصل کی جو شاداب خان کی قیادت میں پہلی جیت تھی۔ ابھی تک9 کھلاڑیوں نے پاکستان کی قیادت کی ہے اور تمام نے کم از کم ایک میچ ضرور جیتا ہے۔
کائل جیمی سن کی گیندپر افتخاراحمد شاندار چھکا لگاکر پاکستان کو ٹوئنٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز میں پہلی کامیابی دلائی۔ اس سے پہلے سیریز کے دونوں میچوں میں میزبان ٹیم نے فتح حاصل کی تھی۔اس سیریز میں بعد میں بلے بازی کرنے والی ٹیم کو جیت حاصل ہوئی۔
شاداب خان نے آکلینڈ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی مرتبہ ٹوئنٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ میںپاکستان کی قیادت کی جس میں5 وکٹ سے شکست ہوئی۔ دوسرے میچ میں جو ہملٹن میں ہوا تھا نیوزی لینڈ 5 وکٹ سے جیتی تھی۔شاداب خان نے42 ٹوئنٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں میں شرکت کرنے کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان کی قیادت کی تھی۔ پاکستان کے ریگولر کپتان بابر اعظم کے زخمی ہونے کی وجہ سے شاداب خان کو پاکستان کی قیادت کرنے کا موقع ملا تھا۔ سب سے زیادہ ٹوئنٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی قیادت کرنے والے کھلاڑی شاہد آفریدی ہیںجنہوں نے2009 اور2016 کے درمیان43 میچوں میں کپتانی کی تھی۔19 میچوں میں انہیں فتح جبکہ23 میں شکست ہوئی تھی۔ ایک میچ ٹائی رہا تھا۔ سرفراز احمد نے2016 اور2019 کے درمیان37 ٹوئنٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی کپتانی کی اس میں سے29 میں کامیابی اور8میں شکست ہوئی۔سرفرازاحمدنے اپنے پہلے6 ٹوئنٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں میں کامیابی حاصل کی تھی۔ ایسا کوئی دوسرا کپتان ابھی تک نہیں کرسکا ۔ محمد حفیظ کو تیسرے سب سے زیادہ ٹوئنٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی قیادت کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔انہوں نے 2012 اور2014 کے درمیان جن29 ٹوئنٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی قیادت کی اس میں17 میں فتح ہویے،11 میں ہار ہوئی اور ایک میچ ٹائی رہا۔
شعیب ملک پہلے 8 ٹوئنٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کو شکست سے بچانے میں کامیاب رہے تھے۔ اس میں ایک ٹانی میچ شامل ہے جس میں بول آئوٹ میں پاکستان کو شکست ہوئی تھی۔شعیب ملک نے20 میچوں میں پاکستان کی قیادت کی جس میں13میں کامیابی ملی 6 میں شکست ہوئی اور ایک میچ ٹائی رہا۔بابر اعظم نے 11میں 6 ، مصباح الحق نے8 میں سے6 میں اور انضمام الحق نے اپنے واحد ٹوئنٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ میں جیت حاصل کی ہے۔ یونس خان نے8 ٹوئنٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی قیادت کی جس میں 5 میںانہیں کامیابی ملی اور3 میں شکست ہوئی۔