اسلام آباد (آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان میں سماجی اور معاشی ترقی کے لیے پرعزم ہے۔ صوبے کے مسائل کے حل اور ترقی کی نگرانی کے لیے پارلیمانی کمیٹی کا قیام اس سلسلے کی کڑی
ہے۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ شاہ زین بگٹی سے بات چیت کے دوران کیا ۔ملاقات میں بلوچستان کی صورتحال اور مسائل پر گفتگو ہوئی ۔ اسپیکر اسد قیصر نے کہا حکومت بلوچستان میں سماجی اور معاشی ترقی کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجود حکومت بلوچستان کے عوام سے کیے اپنے وعدے نبھائے گی۔ انہوں نے کہا موجودہ ہارلیمنٹ بلوچستان کی تعمیر و ترقی کیلیے اپنا کردار ادا کر رہی ہے ۔