بغداد کے گرین زون پر راکٹ حملوں کاالزام ایران پر عائد‘ تہران حکومت کی تردید

265

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے عراقی دارالحکومت بغداد کے گرین زون میں ہونے والے راکٹ حملے کا الزام ایران نواز ملیشیا پر عائد کردیا۔ وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے ذمے داری ایران پر عائد کی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم تمام عراقی شہری ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے اور ایران کی پشت پناہی میں کام کرنے والی ملیشیا ؤں کے خلاف حکومت کا ساتھ دیں۔ دوسری جانب ایران نے بغداد حملے میں اپنی کسی بھی ملیشیا کے ملوث ہونے کی تردید کردی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا کہ پومپیوکا بیان تناؤ بڑھانے کا ایک ذریعہ ہے۔