اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال سے ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی نے ملاقات کی ہے جس میں پاک ایران تعلقات سمیت اہم علاقائی و عالمی امور بالخصوص حال ہی میں کھلنے والی راہداری کی افادیت پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ زبیدہ جلال نے کہاکہ راہداری مثبت اقدام ہے اس سے قانونی طریقے سے تجارت اور کاروباری سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔