پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے مسائل حل کرینگے، پرویز خٹک

61

اسلام آباد (آن لائن) وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں مسائل کے خاتمے کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کی جائے۔ افغانستان کے ساتھ شعبہ لائیو سٹاک کو ریگولیز کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے پاک
افغان فرینڈشپ گروپ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے دوران کیا۔ وزیر دفاع کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم کے مشیر ارباب شہزاد، خصوصی ایلچی صادق خان شریک ہوے۔ ارکان قومی اسمبلی صلاح الدین ایوبی، محسن داور نفیسہ عنایت اللہ خٹک، عثمان خان ترکئی نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں متیاز شیخ، عاصمہ قدیر اور ساجد حسین ایف بی آر، وزارت تجارت اور کسٹم کے اعلی حکام،و زارت داخلہ، ریلوے، خوراک، پورٹ اینڈ شپنگ کے احکام بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے ریلوے حکام نے کہا ٹریزیٹ ٹریڈ کے حوالے سے 8 پروجیکٹ پر کام جاری ہے۔