اسلام آباد (آن لائن) احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی وغیرہ کے خلاف اشتہارات کے غیر قانونی ٹھیکوں سے متعلق ریفرنس میں ملزمان کی حاضری مکمل نہ ہونے پر فردجرم عاید کرنے کی کارروائی مئوخر کردی گئی۔ گزشتہ روز سماعت کے دوران یوسف رضاگیلانی، ریاض اشعر اور محمد حنیف عدالت پیش ہوئے جبکہ شریک ملزمان فاروق اعوان اور سیدحسن عدالت پیش نہ ہوئے۔ عدالت نے ملزمان کی حاضری لگائی اور آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت12جنوری تک کے لیے ملتوی کردی۔