مولانا شیرانی نے فضل الرحمن کی سیاست کا جنازہ نکال دیا، فیاض چوہان

308

لاہور (نمائندہ جسارت+ مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مولانا محمد خان شیرانی نے مولانا فضل الرحمن کی سیاست کا جنازہ نکال دیا، اب پی ڈی ایم سربراہ کو سیاست سے توبہ کرلینی چاہیے۔ مولانا محمد شیرانی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا شیرانی نے جھوٹوں کا پول کھول دیا اور مولانا فضل الرحمان سے متعلق حقائق بتا دیے۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی(ف) کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ مولانا شیرانی کو پارٹی کے اندورنی معاملات کا علم ہے۔ مولانا شیرانی کی جے یو آئی میں اہمیت دنیا جانتی ہے وہ فضل الرحمن سے زیادہ اہمیت کے حامل ہیں، انہوں نے بتا دیا ہے کہ پی ڈی ایم ذاتی مفاد کیلیے کام کر رہی ہے۔