نوابشاہ،آبپاشی کی زمینوں پر قائم تجاوزات کا خاتمہ

136

نواب شاہ (سٹی رپورٹر)عدالتی حکم پر محکمہ آبپاشی و ضلعی انتظامیہ کی کارروائی۔ زمینوں پر قائم تجاوزات کو مسمار کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سکھر ہائی کورٹ کے احکامات پر محکمہ آبپاشی کی زمینوں پر قائم تجاوزات مسمار کرنے اور محکمہ آبپاشی کی زمین واگزار کروانے کے لیے محکمہ آبپاشی و ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے قینچی پل سے لے کر سوئی گیس اسٹاپ
تک ڈورو نارو شاخ کے اطراف میں کارروائی کرتے ہوئے تجاوزات مسمار کر کے محکمہ آبپاشی کی زمین واگزار کروالی ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نوابشاہ شیراز احمد لغاری کا کہنا تھا کہ عدالتی احکامات پر محکمہ آبپاشی کی زمین واگزار کروانے کیلیے مشترکہ کارروائی جاری ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ آبپاشی کی جانب سے 15 روز قبل تجاوزات قائم کرنے والوں کو محکمے کی زمین خالی کرنے کے نوٹس جاری کیے گئے تھے لیکن اس کے باوجود لوگوں نے محکمہ آبپاشی کی زمین پر قائم تجاوزات مسمار نہیں کیے جس پر کارروائی کرتے ہوئے ساری تجاوزات مسمار کرکے زمین واگزار کروائی ہے جب تک محکمہ آبپاشی کی زمینیں واگزار نہیں ہونگی تب تک یہ آپریشن جاری رہے گا ۔