پنسلوانیا کے انتخابی نتائج کے خلاف ٹرمپ کا پھر عدالت عظمیٰ سے رجوع

240

 

ہیرس برگ (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف جوش میں آگئے اور ریاست پنسلوانیا کے نتائج کے خلاف عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کردی۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ڈاک کے ذریعے ڈالے گئے ووٹوں میں وسیع پیمانے پر دھاندلی ہوئی، لہٰذا عدالت پنسلوانیا کی جنرل اسمبلی کو اجازت دے کے وہ خود ریاست کے الیکٹرز کا انتخاب کرے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ فیصلہ ٹرمپ کے حق میں آنے سے کچھ فرق نہیں پڑے گا۔