تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی پاسداران انقلاب نے جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ کے قتل کے شبہے میں گرفتاریاں شروع کردیں۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی پولیس اور پاسداران کے اہل کاروں نے ملک بھر میں چھاپوں کے دوران درجنوں افراد کو حراست میں لیا۔ انسانی حقوق کے کارکنوں نے بتایا کہ تہران میں درجنوں شہریوں کو مختلف مراکز میں طلب کرکے تفتیش کی گئی۔