آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات‘اہم امورپر تبادلہ خیال

184

راولپنڈی(صباح نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعاون اور علاقائی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں سی پیک سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ چینی وزیر دفاع کے دورہ پاکستان کا حوالہ دیتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ اس سے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔چینی سفیر نے خطے میں امن واستحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔