شہباز شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کل ہو گی

426

لاہور( آن لائن) شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کل ( منگل) کو ہو گی۔ احتساب عدالت کے جج جواد الحسن ریفرنس پر سماعت کریں گے۔فاضل عدالت نے شہباز شریف خاندان کے خلاف نیب کے گواہ کو آئندہ سماعت پر جرح کے لیے دوبارہ طلب کر رکھاہے۔مذکورہ ریفرنس میں اشتہاری ملزمان کی جائیدادیںمنجمد کر کے عملدرآمدرپورٹ بھی طلب کر رکھی ہے۔